جشن عید میلادالنبیﷺ: ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سما و قوالی کا اہتمام

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

اسلام آباد: ‏وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس دفعہ جشن عید میلادالنبی ﷺ حکومتی سطح پر بھی پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد سمیت پورے ملک میں حکومت بے شمار تقاریب منعقد کر رہی ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ آئیں سب مل کر عشرہ رحمۃاللعالمین منائیں۔

شہباز گل نے اسی حوالے سے کہا ہےکہ کل بعد نماز عشا 7 بج کر 30 منٹ پر ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سما و قوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں نامور قوال آصف علی سنتو خان عقیدت و ثنا پیش کریں گے۔

محفل میلاد کے انعقاد کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے واضح کیا ہے کہ یہ محفل صرف فیملیز (only for families) کے لیے ہو گی۔ انہوں نے عوام سے التماس کی ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس محفل میں شرکت کریں۔


متعلقہ خبریں