بھارتی وزیر داخلہ کی پھر گیدڑ بھپکی


بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے پاکستان کو ایک بار ہھر سرجیکل اسٹرائیک کی گیدڑ بھپکی دے دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دخل اندازی کرتا رہا تو بھارت ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت سے معاملات حل کرنے کا وقت گزر چکا ہے، اب ردعمل دیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے سرجیکل اسٹرائیکس کے بیان کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان آر ایس ایس نظریہ کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی بھی قسم کی جارحیت ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 میں بالاکوٹ بھارتی غلط فہمی کا بھرپور جواب اسکی مثال ہے، بھارتی فوج کا طیارہ مار گرانا اور پائلٹ کو پکڑنا پاک فوج کی تیاریوں کا ثبوت ہے۔


متعلقہ خبریں