مریم نواز نے اپنے والد اور چچا کی سیاست کو تباہ کیا، زلفی بخاری


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے والد اور چچا کی سیاست کو تباہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سارے معاملے میں واحد جن خود مریم ہیں جنہوں نے اکیلے اپنے والد اور چچا کی سیاست کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی پارٹی اور خود کو ہنسی کا سامان بنا دیا جبکہ مریم نواز نے اپنی پروجیکشن کے لیے پارٹی اور اپنے لیے سب کچھ برباد کر دیا۔

اس سے قبل عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان منتخب اور آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، وہ بتائیں ان کی سیاسی شناخت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو آئین جو حقوق دیتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، عمران خان کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے نہ عوام کا ووٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا مری ہوئی سیاست بچانے کے لیے میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں، شہباز گل

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں کیونکہ شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا۔ ملک کو جادوٹونے اور جھاڑ پھونک  سے چلایا  جارہا ہے،ایک شخص کی وجہ سے ملک کو تماشا بنا دیا گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی، میں نیب میں اپنے ہمدرد کو دیکھنا چاہتی ہوں،


متعلقہ خبریں