پنجاب کے اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کا نصاب منظور


پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قرآن کی لازمی تعلیم کے نصاب کی منظوری دے دی۔

مراسلے کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے ناظرہ قرآن کے نصاب کی منظوری دی گئی ہے۔

چھٹی سے باہوریں جماعت کے لیے قرآن  پاک کے ترجمے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی سے قران کو الگ سے لازمی مضمون کا قانون پاس کیا گیا تھا۔ منظوری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے 87ویں اجلاس میں دی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:پنجاب:پہلی سےبارہویں جماعت تک قرآن کی تعلیم لازمی قرار

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں قرآنِ کریم کی تعلیم لازمی قرار دی تھی۔ قرآن پاک بطور مضمون پہلی بار پہلی تا بارہویں جماعت تک لازمی پڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی قرار دی تھی۔

قرآن پاک کی تعلیم صرف مسلم طلبہ کو ہی دی جائے گی

متعلقہ خبریں