ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی ٹرین تیار


جرمنی میں دنیا کی پہلی خودکار، بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹرین کی پہلی رونمائی کر دی گئی ہے۔

جرمن ریل کمپنی ڈوئچے کے مطابق یہ ٹرین روایتی ٹرینوں کے مقابلے میں وقت کی زیادہ پابند اور توانائی سے بھرپور ہے۔

بغیر ڈرائیور کے 4 ٹرینیں جرمنی کے شمالی شہر میں شامل ہوں گی جبکہ دسمبر سے مسافروں کو لے جانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

پیرس میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی میٹروز ہیں جبکہ ایئرپورٹس پر اکثر اوقات خودکار مونو ریل ٹرینیں ہیں لیکن انہیں خصوصی سنگل ٹریکس پر ہی چلایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا کی خودکار گاڑی کو حادثہ،2افرادہلاک، ڈیلی میل

تاہم جرمنی کی یہ ٹرینیں دیگر ٹرینوں کے ساتھ ہی ٹریک کو استعمال کریں گی۔

اس منصوبے کو سیمنز اور ڈوئچے بان نے دنیا کا پہلا منفرد منصوبہ قرار دیا ہے، جو ہیمبرگ کے تیز رفتار شہری ریل نظام میں جدت لانے سے متعلق 7کروڑ ڈالر لاگت کے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

کمپنیز کا دعوی ہے کہ خودکار ٹرینیں3 فیصد زیادہ مسافروں کو منزل کی طرف لے جا سکیں گی اور دیگر ٹرینوں سے زیادہ وقت کی پابند بھی ہوں گی جبکہ 30 فیصد سے زیادہ توانائی بچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

کمپنیوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ٹرین کو مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے ہی کنٹرول کیا جائے گا لیکن مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سفر کے دوران ڈرائیور بھی موجود ہوگا۔


متعلقہ خبریں