ٹی 20 ورلڈ کپ: شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری

T20 World Cup

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری


دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد دے قبل شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔ شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آئی ہے۔

ہر جگہ پیسہ اہم: بھارتی کرکٹ ٹیم معاشی لحاظ سے مضبوط ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز اب مزید شائقین اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ ابتدا میں آئی سی سی نے صرف 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے کم ٹکٹیں فروخت کی گئی تھیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت، سرفراز کا دل خوش، ساتھیوں کی جھپیاں

ہم نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے مزید ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی لیکن یاد رہے کہ آئی سی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پرعمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام دستیاب ٹکٹس ابتدائی چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئے تھے۔

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل

ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں