کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان مرکز نگاہ


فرانس: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پہلی بار جلوہ گر ہوئیں اور مرکز نگاہ بن گئیں۔

اس فیسٹیول میں پہلی بار شرکت کے موقع پر ماہرہ نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

سیاہ رنگ کے آف شولڈر گاؤن کے ساتھ ہم سفر گرل نے لال رنگ کی لپ اسٹک لگا رکھی تھی۔ ہلکا سا میک اپ اور سلور رنگ کا ہار ان کی خوبصورتی کو نکھارتے ہوئے انہیں مزید جاذب نظر بنا رہا تھا۔

https://www.instagram.com/p/BixFlEZn_Qm/?utm_source=ig_embed

https://www.instagram.com/p/BixSWLpHNCp/?utm_source=ig_embed

کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ میں شرکت سے تھوڑی دیر پہلے ماہرہ خان نے ٹویٹ کی کہ بارش ہو رہی ہے اور وہ بہت گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

تاہم جب وہ ریڈ کارپٹ پر پہنچیں تو ان کی خوبصورتی اوراعتماد دیدنی تھا۔

https://www.instagram.com/p/BixLr4iH6o2/?utm_source=ig_embed

ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کی شاندار انٹری کے ساتھ سونم کپور کے ساتھ ان کی دوستی نے بھی شہ سرخیوں میں جگہ حاصل کی۔

جب ماہرہ خان ریڈ کارپٹ پر آئیں تو سونم کپور ان سے ایسے ملیں جیسے بچپن کی سہیلیاں ملتی ہیں۔

پاکستان کی مشہور شخصیات نے کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی شرکت کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اداکارہ اور ماڈل ماورہ حسین نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں ایسا کچھ نہیں ہے جو آپ نہ کر سکیں۔

ماورہ حسین کی بہن اور ماڈل، اداکارہ اور گلوکارہ عروہ حسین نے ماہرہ خان کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر کہا کہ پاکستان کی اتنے بڑے پلیٹ فارم پر نمائندگی خوش آئند ہے۔

مشہور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار کا کہنا تھا کہ ماہرہ آپ کانز فلم فیسٹیول میں بہت حسین لگ رہی تھیں، مجھے آپ پر فخر ہے۔

معروف فیشن ڈیزائنر فیہا جمشید نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے آپ (ماہرہ خان) کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔ آپ انتہائی حسین لگ رہی تھیں۔

ماہرہ خان  کانز فلم فیسٹیول میں معروف برانڈ لوریل کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں