آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات انتقال کر گئے


آزاد کشمیر کے سابق صدراوروزیراعظم سردارسکندرحیات خان انتقال کرگئے۔

سردار سکندر حیات کو دل کادورہ پڑا تھا جس کے باعث  انہیں  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی  منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج چل بسے۔

سردار سکندر حیات خان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، نماز جنازہ دن  11 بجے ہوائی جہاز گراؤنڈ کوٹلی  میں ادا کی جائے گی۔

سردار سکندر حیات کی میت بعد میں ان کے آبائی علاقے نکیال لے جائی جائے گی جہاں سہہ پہر چار بجے دوبارہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔

سردار سکندر حیات ایک بار صدر جبکہ دو بار آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

وہ 1985 سے 1990 تک وزیراعظم،1991 سے 1996 تک صدر اور 2001 سے 2006 تک پھر وزیراعظم آزاد کشمیر رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر اور وزیراعظم  آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جموں کشمیر کے حق اور بھارت کے ریاستی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔

بزرگ سیاستدان نے ہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔


متعلقہ خبریں