شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل

فوٹو: فائل


آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیےشعیب ملک کو قومی اسکواڈ میں شامل  کر لیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شعیب ملک کوصہیب مقصودکی جگہ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔ قومی کرکٹر صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صہیب مقصود کو کمر کی تکلیف لے گئی، ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے،پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسرنے ان  کی انجری کا جائزہ لیا۔
پاکستان  کرکٹ بورڈ کے  میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث اب وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

اس سے قبل چیف سلیکٹر محمد وسیم نے  آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں، اعظم،حسنین آوٹ، سرفراز ،حیدر ان

اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کوپندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں