بھارت میں غیر ملکی سفارتکار بھی غیر محفوظ


نئی دہلی: بھارت میں غیر ملکی سفارتکار بھی محفوظ نہیں ہیں، برطانوی سفارتکار کو چندی گڑھ میں جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی سفارتکار نے جنسی ہراسگی کے خلاف کیس رجسٹر کروایا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے پیچھے آکر ان کی پشت پر ہاتھ مارا اور بھاگ گیا۔

60 سالہ برطانوی سفارتکار صبح اپنی رہائش گاہ سے ٹینس کھلینے نکلی تھیں، جب ان کے ساتھ یہ واقع پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بھارت کو شکست دیں اور بلینک چیک لے جائیں’

ہراسگی کی رپورٹ کرانے کے بعد پولیس کی جانب سے متاثرہ افراد کا نام صیغہ راز رکھا جاتا ہے، لیکن برطانوی سفارتکار کی رپوٹ کے بعد بھارتی پولیس نے  ان کی ذاتی معلومات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں، جس میں ان کا نام اور نمبر بھی شامل ہے۔

اس غیر ذمہ دارانہ رویہ پر جب پولیس حکام سے پوچھا گیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا وہ اس بارے میں معلوم کریں گے۔

دو روز گزر جانے کے بعد بھی پولیس ابھی تک ملزمان کا پتہ لگانے میں ناکام ہے، نشاندہی کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے لیکن پولیس کسی سراغ تک نہ پہنچ سکی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں