آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے، وزیراعظم

ترکی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے۔ 

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی کام بروقت مکمل کئے جائیں۔

کور کمیٹی کو اووسیز کو ووٹنگ کا حق دینے اور آئی ووٹنگ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق لے کر دیں گے۔ وزیراعظم نے سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی کو ایک بار پھر پنجاب کے دوروں کی ہدایت کردی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کاوزیراعظم عمران خان کو پینڈورا لیکس سے متعلق خط

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ب کسی بھی صورت ای وی ایم کے ذریعے آئندہ انتخابات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اصل صورتحال بتائیں کہ چور وزیراعظم نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو این آر او دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چور وزیراعظم اور اس کے چور ساتھیوں کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے۔


متعلقہ خبریں