نیب آرڈیننس ذاتی مفاد کے لیے جاری کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب آرڈیننس ذاتی مفاد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے پیشکش کی کہ اگر غریب آدمی کے لیے کوئی آرڈیننس لائیں تو مان لیں گے۔

عوام کو کٹھ پتلی وزیر اعظم سے نجات دلائیں گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق اراکین کابینہ کے ہمراہ پریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس ذاتی مفاد پر مبنی ہے۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ کیا اس آرڈیننس کا مسودہ کسی نے دیکھا ہے؟

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایسے قوانین جس میں عوام کا نقصان ہو ہم انھیں سپورٹ نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ عوامی مفاد کے خلاف قوانین کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایڈہاک ازم پر چل رہی ہے اور ہر چیز کو کنٹرول کرنے کی خواہش مند ہے۔

پی پی قیادت ابھی میچور نہیں کہ سیاستدانوں والے پروٹوکول فالو کر سکے، فضل الرحمان

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت اقتدار کو طول دینے کے لیے ذاتی مفاد کے فیصلے کر رہی ہے لیکن نئے الیکشن میں موجودہ پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہی ہے۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام صوبوں کے لوگوں پر موجودہ حکومت نے ظلم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مردم شماری سے متعلق اجلاس میں بھی اعتراض اٹھایا تھا اور پارلیمنٹ کو بھی رپورٹ دی گئی جو اسپیکر کو مل چکی ہے لیکن 6 ماہ سے کچھ نہیں ہوا۔

وفاق سے کہا، اسپتالوں کی چابیاں لو اور چلاؤ لیکن وہ نہیں چاہتا: وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف اپنے مفاد کے قوانین بنانے میں تیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر چیز میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں