پیپلزپارٹی کا 17 اکتوبر کو باغ جناح کراچی میں جلسہ منعقد کرنیکا اعلان

پیپلزپارٹی کا 17 اکتوبر کو باغ جناح کراچی میں جلسہ منعقد کرنیکا اعلان

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی 17 اکتوبر کو باغ جناح کراچی میں جلسہ عام منعقد کرے گی جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

نیب آرڈیننس ذاتی مفاد کے لیے جاری کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت منعقدہ پارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وقار مہدی اور سعید غنی سمیت دیگر پارٹی رہنما و اراکین کابینہ بھی موجود تھے۔

پارٹی فیصلے کا اعلان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں وہ باتیں کی جائیں گی جو عوام کے دلوں میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جلسے کا بنیادی مقصد سانحہ کارساز(18 اکتوبر) کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

سندھ کے سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ موجودہ حکومت کو بنایا اور کہا کہ ملک میں جلد عوامی جمہوری حکومت کا قیام ضروری ہو چکا ہے۔

پینڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام دشمن فیصلے کر کے ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے کا سبب بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے آگے بڑھیں گے۔

سندھ کے سینئر سیاستدان نثار کھوڑو نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی ایمرجنسی کی صورتحال ہو تو آرڈیننس آتا ہے جب کہ اس وقت آرڈیننس کا آنا سمجھ سے باہر ہے۔

پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا حکومت کو معلوم نہیں تھا کہ چیئرمین نیب 8 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے کام چار ماہ قبل کیوں شروع نہیں کیا گیا تھا؟

عوام کو کٹھ پتلی وزیر اعظم سے نجات دلائیں گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق نثار کھوڑو نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری غیر فعال ہرگز نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔


متعلقہ خبریں