جاوید اقبال کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک توسیع دینے کا مسودہ تیار


جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک توسیع دینے کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔

مسودے کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے چیرمین نیب تعینات کریں گے اور ان کی مدت ملازمت چار سال ہو گی۔ چیرمین نیب کو آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر موجودہ چیرمین کو چار سال کیلیے دوبارہ تعینات کیا جا سکتا ہے جب کہ نئے چیرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیرمین کو تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

چیرمین نیب صدر مملکت کو تحریری استعفیٰ بھجوا سکتے ہیں اور ان کے لئے ناقابل توسیع لفظ ختم کر دیا گیا۔

نیب لاہور: پراسکیوشن ٹیم کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

نئے چیرمین کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین کام جاری رکھ سکیں گے۔ نئے چیرمین کیلیے پرانے چیرمین بھی امیدوار ہو سکتے ہیں۔

مسودے کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے لیڈر آف اپوزیشن سے تحریری مشاورت ہو گی جب کہ تعیناتی کے معاملے پر متفقہ فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

نیب چیئرمین کیخلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل سنے گی۔ چیئرمین نیب کے پاس گرفتاری کا اختیار ہوگا۔


متعلقہ خبریں