بندر نے نوجوان کو مار ڈالا، مقدمہ درج


نئی دہلی: بھارت میں بندر کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں بندر کے ہاتھوں نوجوان کی موت اس وقت ہوئی جب ایک نوجوان گلی سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران عمارت کی دوسری منزل پر موجود بندر نے پانی کی ٹینکی کے اوپر رکھی اینٹ کو نیچے پھینک دیا۔ جو نوجوان کے سر میں لگی۔

گلی سے گزرتے نوجوان کے سر میں اینٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری کے پیٹ سے ایک کلوگرام نٹ، بولٹ اور کیلیں برآمد

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور واقعہ کی تحقیقات کیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹینکی اوکاش نامی شخص کے گھر میں رکھی ہوئی تھی جس کے ڈھکن کے اوپر اینٹ موجود تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ پیاسا بندر وہاں پہنچا اور اس نے ٹینکی کا ڈھکن ہٹایا تو ڈھکن کے اوپر رکھی اینٹ نیچے سے گزرتے نوجوان پر گر گئی جو اس کی موت کا سبب بنی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے 5 بچے ہیں اور وہ اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں