وفاقی کابینہ کی نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری


 اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

ہم نیوز کےذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

آرڈیننس کا مسودہ آج شام تک صدر عارف علوی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔صدر مملکت کی جانب سے آج ہی آرڈیننس جاری کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کی تقرری: وزیراعظم،اپوزیشن لیڈر کی مشاورت قانون کاحصہ رہے گی،مسودہ منظور

یار دہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تقرری کے قانون میں ترامیم کا مسودہ منظور کر لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت قانون کا حصہ رہے گی۔

آرڈیننس کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل مکمل ہونے تک پرانے چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات سننے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہو گا۔

واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 8 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے  چیئر مین نیب کی تقرری پر مشاورت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے نیب آرڈیننس کو  مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صدر مملکت آرڈیننس کے اوپر آرڈیننس کے اجرا کے سلسلے کو روکیں جبکہ مذاکرات کے لیے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کی شرط سمجھ سے بالاتر ہے۔


متعلقہ خبریں