انگلینڈ بورڈ گھمنڈی ہے:دورہ پاکستان کی منسوخی پر مائیکل ہولڈنگ برہم

انگلینڈ بورڈ گھمنڈی ہے:دورہ پاکستان کی منسوخی پر مائیکل ہولڈنگ برہم

لندن: دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ باؤلر مائیکل ہولڈنگ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو گھمنڈی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان کی جگہ بھارت ہوتا تو انگلینڈ کبھی بھی ایسا نہ کرتا۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ نے جیسا پاکستان کے ساتھ ایسا بھارت کے ساتھ اس لیے نہیں کرتا کہ وہ مضبوط اور امیر بورڈ ہے۔

دورہ پاکستان کی منسوخی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ میڈیا کے نشانے پر

ہم نیوز نے بی بی سی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمیکا ویسٹ انڈیزسے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے یہ بات دی کرکٹ رائٹرز کلب پیـٹر اسمتھ ایوارڈ کی وصولی کے بعد کہی۔

ویسٹ انڈیز کے اسٹار باؤلر نے کہا کہ انگلینڈ کو صرف چار دن پاکستان میں گزارنا تھے لیکن کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کا بہانہ بنا کر دورے کو منسوخ کیا گیا۔

تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور ای سی بی کو بچانے کے لیے کرکٹ کھیلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وقت تھا کہ ای سی بی پاکستان کے اس احسان کا قرض اتارتا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

ای سی بی پر سخت تنقید کرتے ہوئے مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے ایک بیان دیا اوراس بیان کے پیچھے چھپ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس لیے سامنے آکر بات نہیں کررہا ہے کہ انہیں خوب معلوم ہے کہ غلط کیا ہے۔

اب ہم اپنی شرائط پر ان کو بلائیں گے،پی سی بی

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ای سی بی کا بیان میری سمجھ سے بھی باہر ہے اور اس میں کوئی وزن بھی نہیں ہے، سب بیکار کی باتیں ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ کی قیادت میں کرکٹ کے میدانوں میں اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے بلے بازوں کے لیے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ ای سی بی کا رویہ اس مغربی گھمنڈ کی نشانی ہے کہ میں وہ کروں گا جو میری مرضی ہو گی اور دوسرے کیا سوچتے ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس کی پرواہ ہے۔

پاکستان جا رہا ہوں،کون کون ساتھ آ رہا ہے؟کرس گیل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 20 ستمبر کو پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں