پرانی اے ٹی ایم مشین نے نوجوان کو لکھ پتی کر دیا

پرانی اے ٹی ایم مشین نے نوجوان کو لکھ پتی کر دیا

واشنگٹن: امریکہ میں پرانی اے ٹی ایم مشین خریدنے والا نوجوان لکھ پتی بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک پرانی اے ٹی ایم مشین خریدی جس کے اندر سے پاکستانی تقریبا ساڑھے 3 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

امریکی نوجوان کے مطابق اے ٹی ایم مشین اس نے ایک شخص سے خریدی تھی جس کی چابیاں گم گئی تھی اور مشین کے مالک نے مشین سے نکلنے والی رقم سے بھی دستبرداری کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نکاح کا علم ہونے پر شوہر نے طلاق دے دی

نوجوان نے کہا کہ مشین کے مالک نے 300 ڈالرز کے عوض اے ٹی ایم مشین انہیں فروخت کی اور مشین کے مالک کا کہنا تھا کہ اس کی چابیاں گم ہو گئی ہیں جبکہ اس میں رقم بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشین کو خریدنے کے بعد ہتھوڑے اور ڈرل مشین سے کھولا تو اس میں سے تقریباً 2 ہزار ڈالرز برآمد ہوئے۔

مشین خریدنے والے نوجوانوں کی خوشی کی انتہا نہیں تھی کیونکہ وہ ایک ناکارہ مشین خریدنے کے بعد امیر بن گئے۔


متعلقہ خبریں