کویت کیلئے پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع

فائل فوٹو


قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی۔

پابندی کے باعث قومی ائیرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جبکہ کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کررہی تھی۔

پی آئی اے کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر اٹھایا گیا مگر اجازت نہیں ملی۔ پی ائی اے کے استحصالی رویہ کی نشاندہی ہر وزیر ہوابازی نے کویت ائیرلائن کو بھی روکنے کی حکم صادر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئر لائنز بھی نہیں آ سکیں گی

پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبر دار کیا تھا کہ اگر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی پروازوں کو کویت میں آپریشن کی اجازت نہ دی گئی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آ سکیں گی۔

حکومت پاکستان اور سول ایوایشن کے دباؤ سے قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی ہے۔ پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کررہا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیرہوابازی، سیکٹری ایوایشن اور سول ایوایشن حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کی خصوصی کاوشوں سے آپریشن ترتیب دینے میں مدد ملی۔ پی آئی اے پوری جانفشانی سے پاکستانیوں کی مدد اور خدمت میں مشغول رہے گی۔


متعلقہ خبریں