شمسی توانائی سے چلنے والاموبائل ہوم تیار


نیدرلینڈ میں ماحولیاتی شعور رکھنے والے طالب علموں نے شمسی توانائی سے چلنے والی الیکٹرک کیمپر وین تیار کر لی ہے ۔

سٹیلا ویٹا نامی گاڑی چھت پر لگے شمسی پینل کی مدد سے گاڑی چلانے ، شاور لینے ، ٹی وی دیکھنے ، لیپ ٹاپ چارج کرنے اور یہاں تک کہ کافی بنانے یا چھوٹے چولہے پر کھانا پکانے کے لیے کافی توانائی مہیا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے چھوٹا اڑنے والا روبوٹ تیار

یہ بیس طالب علموں کی تخلیق ہے جو کہ نیدرلینڈز کی انڈہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا ایک تحقیقی گروپ  کا حصہ ہیں۔

ٹیم  کے کچھ  اس نیلی اور سفید رنگ کی کار وین پر یورپ کےتین ہزار کلو میٹر کے روڈ ٹرپ پر نکل پڑے ہیں۔ پورے یورپ کا چکر لگانے کے بعد  ٹرپ کا اختتام سپین کے جنوبی ترین شہر طریفہ پر ہوگا۔

عجیب و غریب نظر آنے والے موبائل ہوم نے پچھلے ہفتے پیرس سے باہر ایک ٹیسٹ ڈرائیو لیا۔

طلبا اپنے ٹور کے دوران مختلف شہروں میں اسٹاپ کریں گے۔ اور وہاں مختلف ایونٹس منعقد کر کے آگاہی پیدا کریں گے کہ توانائی اور نقل و حرکت کے لحاظ سے پائیدار مستقبل کے لیے کیا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجکشن سے خوفزدہ افراد کیلیے ویکسین والا اسٹیکر تیار

گاڑی بنانے والی ٹیم نے اسے گاڑی کے بچائے پہیوں پر چلتے پھرتے گھر کا نام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کیمپر وین نہیں ہے کیونکہ ہماری گاڑی توانائی کے حوالے سے خود کفیل ہے جبکہ کیمپر وین میں ایسا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم  نےکچھ نیا کیا ہے۔  یہ نیا تصور ، نیا خیال اور نیا مستقبل  اور پائیدار مستقبل ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں