وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا اعلان دستبرداری

جام کمال کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے، انہیں گھر جانا چاہیے: عبدالرحمان کیتھران

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پارٹی صدارت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے دستبردار ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان پی سی بی پر پھر برہم

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بھی بیان جاری کیا ہے۔

اس سلسلے میں پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے یہ اعلان پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں کیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا پہلا صدر ہونا میرے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اعلیٰ جمہوری اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان پر جوتا پھینکنے کی کوشش

وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ بی اے پی میں کارکنان کا جو مقام ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں ہے۔ انہوں نے پارٹی آرگنائزرز کا اجلاس بلا کر پارٹی انتخابات کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں نے 3 سال پارٹی کوبہترین انداز میں چلایا ہے اور انشااللہ بی اے پی بلوچستان میں مزید آگے بڑھے گی۔

جلسہ پی ڈی ایم کا ہے یا بی جے پی کا؟ وزیراعلیٰ بلوچستان

جام کمال نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان اور نئےاراکین پارٹی کی بنیاد کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ رفتہ رفتہ موقع پرست بی اے پی کی صفوں سے نکل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں