سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف انکوائری، تحقیقات میں تبدیل

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف انکوائری، تحقیقات میں تبدیل

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ پولیس کے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

امریکہ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا فیصلہ نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر نجف مرزا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اس حوالے سے نیب ترجمان نے کہا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے اربوں روپے سے زائد کے اثاثے جمع کیے ہیں۔

نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

ترجمان کے مطابق منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزام پر انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کردیا جائے۔

ڈی جی ڈاکٹر نجف مرزا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چار انکوائریز کو تفتیش میں تبدیل کرنے کی سفارش اور منظوری دی گئی۔

سندھ کے ہر تھانے میں راؤ انوار کی موجودگی کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کراچی کے اجلاس  میں 9 بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کرنے کی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں