بھارت کی معروف اداکارہ ریا چکرورتی کو مشہور شو بگ باس میں شرکت کے لیے ہر ہفتے 80 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مقبول و متنازع شو بگ باس میں شامل ہونے کے لیے ریا چکروتی سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد سب کی نظروں سے دور خاموش زندگی گزارنے والی اداکارہ ریا نے پیشکش پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
بھارتی اداکارہ پر نا معلوم افراد کا حملہ، زخمی ہو گئیں
رپورٹ کے مطابق ریا آج کل بالی ووڈ اور تامل فلموں کے پروڈیوسروں کے ساتھ بات چیت کے مرحلے میں ہیں اور جلدی ہی فلموں پر کام کرنا شروع کر دیں گی۔
خیال رہے کہ بگ باس بھارت کا انتہائی مشہور اور متنازع شو ہے۔ ریا کو آخری مرتبہ فلم چہرے میں دیکھا گیا تھا فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی تھے۔