کارکردگی دکھائیں یا گھر جائیں، رمیز راجہ کا واضح پیغام

ورلڈ کپ: 5 میں سے 5 مقابلے جیتنا شاندار کوشش

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ نے ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچز پر واضح کیا ہے کہ وہ کارکردگی دکھائیں نہیں تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

ایکسرپیس نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچز کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک کوچز کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں رمیز راجہ نے تاکید کی ہے کہ تمام کوچز اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پلاننگ کریں۔

بابراعظم کو اب بس ایک ماہ میں بڑا ہونا ہو گا، رمیز راجہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں سب کو ان کے مطابق چلنا ہو گا۔

دوسری جانب ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچز نے رمیز راجہ کے رویئے پر غصے کا اظہار کیا ہے کہ جب کہ ایک کوچ نے سب کو تجویز دی کہ وہ مشترکہ طور پر اپنے عہدوں سے استعفی دے دیں۔


متعلقہ خبریں