شہبازشریف سیڑھی سے پھسل گئے، کمر میں شدید تکلیف، دوہفتے آرام کا مشورہ


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن  کے صدر شہبازشریف گھر کی سیڑھی سے پھسل گئے، ڈاکٹروں نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا، تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف گھر کی سیڑھیاں اتر رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاوں پھسل گیا،انہیں کمر میں چوٹ لگی، شدید تکلیف کے باعث انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے بھی کرائے گئے ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے آرام  کا مشورہ دیا ہے

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے طبی خراب ہونے کے باعث  تمام سیاسی سرگرمیوں معطل کردی ہیں۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں