کوپا یورو امریکا: 2022میں اٹلی اور ارجنٹائن مدمقابل ہوں گے


یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز اور ساؤتھ امریکن فٹبال کنفیڈریشن کے تعاون سے پہلا کوپا یورو امریکا میچ آئندہ سال جون میں کھیلا جائے گا، اٹلی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

اٹلی، یوئیفا یورو کپ کا چیمپئن ہے جب کہ ارجنٹائن نے کوپا امریکا کپ جیت رکھا ہے۔ فٹبال کے دو بڑے ایونٹس کی چیمپئن ٹیمیں اب مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈوفٹبال سے کمائی میں سب سے آگے

وینیو اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اٹلی کا شہر نیپلز اس تاریخی میچ کی میزبانی کے لیے فیورٹ ہے۔

یہ اقدام یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز اور ساؤتھ امریکا فٹبال کنفیڈریشن میں تعاون بڑھانے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کے لیے ساؤتھ امریکن فٹبال فیڈریشن ، یورپ میں اپنا ذیلی دفتر بھی قائم کرے گی۔

ساؤتھ امریکا فٹبال کنفیڈریشن میں برازیل، ارجنٹائن، چلی، یوراگوئے، پیراگوئے اور چلی جیسی بہترین ٹیمیں شامل ہیں جب کہ یوئیفا میں اٹلی، جرمنی، فرانس، انگلینڈ اور اسپین جیسی ٹیموں سمیت یورپ کے فٹبال کھیلنے والے تمام ممالک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہیوی ویٹ باکسنگ پر انتھونی جوشوا کی بادشاہت ختم 

یوئیفا کے مطابق دونوں فٹبال ایسوسی ایشنز میں تعاون بڑھایا جائے گا اور مستقبل میں مزید مقابلے منعقد کرانے پر بھی غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں