2022میں آئی فون 14 کی ریلیز کا امکان


آئی فون 13 کے لانچ ہونے کے چند ماہ بعد ہی آئی فون 14 بھی سامنے آنےکا امکان ہے۔ آئی فون 14 کئی نئے فیچرز سے مزین ہو گا۔

بلومبرگ رپورٹ کے مطابق آئی فون 14، فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو گا جبکہ اس میں نوچ کی جگہ پنچ ہیڈ فرنٹ کیمرہ ہو گا۔

آئی فون کے جدید موبائل فون میں  نوچ سیلفی کیمرے کے ساتھ ساتھ چہرے کی شناخت کا بھی کام کرتا ہے تاہم نئے موبائل میں نوچ کی جگہ کیمرہ ہو گا۔ چہرے کی شناخت کی جگہ اس کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹ سینسر لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا

اپنے تازہ ترین پاور آن نیوز لیٹر میں ، بلومبرگ کے مارک گورمین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی فون 13 کے بعد ایپل کو آئی فون 14 کے لیے اپنے ڈیزائن پر نظر ثانی پر توجہ دینے کا موقع  ملے گا

انہوں نے کہا ہے کہ صارفین کو ‘نئے انٹری لیول اور پرو ماڈلز اور مکمل نئے ڈیزائن کی توقع کرنی چاہیے۔

اس مہینے کے شروع میں ، ایپل کے ٹپسٹر جون پروسر نے پیش گوئی کی تھی کہ آئی فون 14  میں بھی جگہ بچانے کے لیے آئی فون کے نشان کو ختم کر کے پنچ ہول سیلفی کیمرے  کے لیے جگہ بنائی جائے گی۔

لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایپل کمپنی آئی فون میں  فلڈ الیومینیٹر ، ایمبیئنٹ لائٹ سینسر ،کٹ کیمرہ ، اور دوسرے سینسرز کے ساتھ کیا تبدیلیان کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی نگرانی: آئی فون کے نئے فیچر سے والدین ناخوش

یہ ممکن ہے کہ یہ ڈسپلے کے نیچے ٹچ آئی ڈی  کا آپشن  دے کر فیس آئی ڈی کو ختم کردے۔

پیش گوئی کرنے والوں کا خیال ہے کہ ایپل اگلے سال آئی فون منی کو ختم کر دے گا اور باقاعدہ آئی فون 14 ، آئی فون 14 پرو کے دو ورژن ، اور آئی فون 14 میکس کو ریلیز کیا جائے گا ۔

 

 


متعلقہ خبریں