حکومت سندھ کا شہریوں سے ایک اور ٹیکس لینے کا فیصلہ

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ نے شہریوں سے ایک اور ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نافذ کردہ ٹیکس یوٹیلیٹی بل کے ذریعے وصول کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کو امید ہے کہ اس طرح وہ مزید 5 ارب روپے حاصل کرسکے گی۔

سکھر: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاریاں

ہم نیوز نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کچرہ اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس بل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ سوئی سدرن کو خط بھی لکھا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق گھروں کے باہر سے کچرہ اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس کے بل میں لیا جائے گا جس سے ٹیکس کے ذریعے سالانہ مزید 5 ارب روپے جمع کیے جانے کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق فیصلہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت منعقدہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

پورا کراچی گندا، ابلتے گٹر، ٹوٹی سڑکیں،شیم آن سندھ حکومت، چیف جسٹس

ترجمان کے مطابق عمارات، فلیٹس، گھروں اور صنعتوں سےکچرہ اکھٹا کرکے اٹھایا جائے گا جب کہ رہائشی علاقوں سے کچرہ اٹھانے کی مد میں 100 سے لے کر 300 روپے تک بطور ٹیکس لیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے اپنے ذرائع سے ریونیو جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی والوں کے لیے بجلی97پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

حکومت سندھ نے گزشتہ دنوں کنزرونسی ٹیکس وصولی کے لیے کے الیکٹرک کو بھی خط لکھا تھا لیکن وفاق نے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔


متعلقہ خبریں