پیسوں کی خاطر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنا ڈی این اے تبدیل کر دیا، رمیز راجہ

Rameez Raja

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی خوشی سے بھارت کے ساتھ کھیلتے ہیں، پیسوں کی خاطر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنا ڈی این اے تبدیل کر دیا ہے۔

نجی ٹی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے آج قومی کرکٹرز سے ملاقات میں کہا ہے کہ بے خوف اور جیت کو ذہن میں رکھ کر کھیلیں۔ کھلاڑیوں کو بتایا ہے کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے 2 سے تین سیشن کیے ہیں انہیں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ہے۔ جارحانہ انداز میں میدان میں اتریں گے تو کامیابی ہو گی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ بابراعظم کا اسٹرائیک ریٹ بہترہے اور مزید بہتر کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کا اسپنر کے خلاف دنیا میں اسٹرائیک ریٹ اچھا ہے،صہیب مقصود بھی ایکس فیکٹر ہے، خوشدل شاہ میں بھی صلاحیت ہے۔


متعلقہ خبریں