اسپین میں آتش فشاں سے تباہی، جزیرے میں ریڈ الرٹ جاری


اسپین کنیری جزائر  کے آتش فشاں نے تباہی مچانا شروع کردی ہے، ماہرین نے جزیرے میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لاپاما جزیرے میں 100 سے زائد گھر تباہ اور 5 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

لاوے سے نکلنے والی زہریلی گیسوں کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکل اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لاپاما جزیرے میں 80 ہزار سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آتش فشاں میں چھپے امکانات

کمبرے ویئخا نامی اس آتش فشاں سے اتوار کی شام پہلے راکھ اور دھوئیں کے بادل اٹھنا شروع ہوئے جس کے بعد لاوے کا اخراج ہوا جو پھیلتا ہوا قریبی دیہات تک پہنچ گیا۔

​مقامی میئر کے مطابق 15 میٹر تک بلند ہونے والے لاوے نے ایل پاسو گاؤں کے ایک درجن سے زائد گھروں اور اس سے متصل سڑکوں کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا ہے۔

لاوا لاس لینوس دی آریدانے کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ کنیری آئی لینڈز کئی چھوٹے بڑے جزیروں کا مجموعہ ہے جہاں لاکھوں سیاح آتے ہیں۔ ​جبکہ یہاں آتش فشاں آخری بار 50 سال قبل پھٹا تھا۔

 


متعلقہ خبریں