روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ جس میں اطلاعات کے مطابق 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ روسی شہر پرم میں پیش آیا، روسی میڈیا کے مطابق طلبا جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے لگے۔
#BREAKING: Shooting reported at Russian university, harrowing footage shows students jumping out of windows to escape gunman
More: https://t.co/gV0sv3xUdE pic.twitter.com/bZYNG177yM
— RT (@RT_com) September 20, 2021
جبکہ فائرنگ سے 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو مار دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور 18 سالہ لڑکا تھا جس نے حملے سے پہلے سوشل میڈیا پر نوٹ بھی چھوڑا۔
یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔