ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے، شہریار آفریدی


شہریار آفریدی نے نیویارک ائیرپورٹ پر روک کر اسکریننگ کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ  کشمیر کا مقدمہ لڑنے اور بھارت کے جنگی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے نیویارک پہنچا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے۔ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں۔ جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر یار آفریدی کا مین ہٹن نیویارک اور پناہ گاہ کا موازنہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت نواز لابی جعلی خبریں پھیلانے میں مصروف ہے، وزیراعظم کی قیادت میں جعلی خبروں کا سدباب کریں گے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیویارک کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

شہریار آفریدی قطر ایئرلائنز کی پرواز کیو آر-0701 کے ذریعے رواں ہفتے نیو یارک پہنچے تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ شہریار آفریدی پہلی اسکریننگ میں امیگریشن حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تھے جس پر انہیں دوسری اسکریننگ کے لیے روک دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں