خلا کی سیر کو جانے والے شہری واپس زمین پر پہنچ گئے


امریکی ادارے اسپیس ایکس کی شٹل سیاحت کے لیے خلا میں لے جانے والے چاروں افراد کو لے کر واپس زمین پر پہنچ گئی ہے۔

ان سیاحوں نے تین روز تک زمینی مدار میں چکر لگانے کے بعد واپسی پر ا فلوریڈا میں کامیابی سے  لینڈ کیا ہے۔

مشن کے کریو کے ممبرز نے غروب آفتاب سے قبل سمندر میں  پیرا شوٹ کے ذریعے لینڈنگ کی۔  سیاحوں کو  اسپیس ایکس کے یوٹیوب چینل پر ایک خودکار طریقے سے اترتے ہوئے لائیو دکھایا گیا۔


انسپریشن 4 وینچر کے مشن ڈائریکٹرنے عملے کے واپس آنے کے بعد دنیا کو دوسرے خلائی  دور میں خوش آمدید کہا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا خلائی جہاز عام شہریوں کو لے کر خلا میں روانہ

مشن کے کامیاب آغاز اور واپسی نے انسان کی پہلی  خلائی پرواز کے 60 سال بعد کمرشل ایسٹرو ٹورازم کی نئی صنعت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا  ہے۔

یہ دنیا کی پہلی ایسی شٹل تھی، جس میں پرواز کرنے والے سبھی افراد عام شہری تھے۔ اس مشن  کے ساتھ ہی خلا میں سیاحت کا دروازہ کھول دیا گیا ہے۔

اسپیس ایکس نے چند برس پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ عام شہریوں کو سیاحت کے لیے خلا میں لے جانے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خلائی شٹل  چاروں  شہریوں کو لے کر فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔

خلائی گاڑی نے  زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل  کیا۔

 


متعلقہ خبریں