فرانس سے ڈیل منسوخ، آسٹریلیا کا امریکا سے جوہری آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ


آسٹریلیا  نے فرانس سے ڈیل منسوخ کرکے امریکہ سے جوہری آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔

آسٹریلیا نے 2016میں فرانس کے ساتھ روایتی آبدوزیں خریدنے کا40ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا، جسے اب منسوخ کر کے امریکا  کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیاہے۔

فرانس نے احتجاجاً امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا، فرانسیسی صدر  ایمانوئیل میکرون کہتے ہیں کہ امریکہ نے ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

ادھر امریکا نے موقف اختیار کیا ہےکہ فرانس کے ساتھ تنازعہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر بات ہوگی۔


متعلقہ خبریں