دنیا اگلی وبا کیلئے تیار نہیں، بل گیٹس نے خبردار کر دیا

Bill Gates

فائل فوٹو


بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا اگلی وبا کے لیے تیار نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام عالم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صحت کے شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ زیادہ اور کم آمدنی والے ممالک کے درمیان ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس 2022 میں بڑی حد تک کم ہو جائے گا، اس کی وجہ کورونا ویکسینیشن ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومتوں کو مستقبل میں آنے والی وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ابھی سے تیاری کرنا شروع کر دینی چاہئے۔


متعلقہ خبریں