اب خان صاحب کہیں گے کہ سائیکل اور گھوڑے خریدیں، مریم اورنگزیب

عمران خان نے ہر بریفنگ کا بائیکاٹ کیوں کیا ؟

‎پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان سے گھوڑے اور سائیکل پر سب سے پہلے خود بیٹھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بیان دے کر عوام کی غربت کا مذاق اڑایا گیا ہے، عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں اور عمران صاحب گھوڑے خریدنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

عوام کے پاس آپ نے آٹا روٹی دوائی گیس بجلی لینے کے پیسے نہیں وہ گھوڑے اور سائیکل کہاں سے خریدیں۔ اس ملک میں سب سے زیادہ خرچہ آپ کا ہے آپ گھر چلے جائیں ہم عوام کے لئے پیٹرول آٹا ، چینی گیس دوائی بجلی سستی کر دیں گے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ دینے کے بجائے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

گھوڑے، گدھے، بھینسیں، کٹے، مرغیاں، انڈوں کے سوا اور کچھ عمران صاحب کے دماغ میں نہیں آتا۔ اے ٹی ایمز اور مافیاز کو بڑی گاڑیاں خرید کر دیں اور عوام کو گھوڑوں اور سائیکل خریدنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل کی نصحیت کر کے خود خصوصی طیارے میں بیٹھ کر باہر چلے گئے ہیں۔

‎عمران صاحب کو گدھے اور گھوڑے کی قیمت کا بھی کوئی علم نہیں، نہ ہی انہیں یہ پتہ ہے کہ سائیکل کتنے کا مل رہا ہے۔ آٹا، چینی، گھی، دال، سبزی، انڈے، بجلی، گیس، دوائی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر ہے۔

ملک پر تاریخ کا بلند ترین قرض، تاریخی خسارہ، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بے روزگاری ملک کی بلند ترین سطح پراور غریب عوام کو عمران صاحب کی طرف سے گھوڑے اور سائیکل خریدنے کا مشورہ غریب عوام کے ساتھ بھونڈہ مذاق ہے۔


متعلقہ خبریں