افغان آرمی چیف نے طالبان کی فوج بنانے کا اعلان کردیا


افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین نے طالبان کی پیشہ ور فوج بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

قاری فصیح الدین کے مطابق فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے گی جبکہ طالبان کے خلاف لڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ نئی فوج اہل افسران پر مشتمل ہوگی جن میں گذشتہ حکومت کے فوجی بھی شامل کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جنھوں نے تربیت حاصل کی ہے اور پیشہ ور ہیں وہ ہماری نئی فوج میں استعمال ہوسکیں گے۔ ہمیں امید ہے یہ فوج مستقبل قریب میں تشکیل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان قیادت کےدرمیان کسی قسم کا اختلاف نہیں،ملاعبدالغنی برادر

افغانستان کے ایک مقامی اخبار  کے مطابق کابل میں گذشتہ روز ایک اجلاس میں قاری فصیج الدین نے پنجشیر میں طالبان مخالف اتحاد کا ذکر نہیں کیا۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ نسل، مزاحمت اور جمہوریت کے دفاع کے نام پر طالبان کے خلاف لڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

طالبان نے گذشتہ ہفتے پنجشیر میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جبکہ اس اس لڑائی میں شہری ہلاکتوں کی تردید کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں