کیا فواد چوہدری نا اہل ہوسکتے ہیں؟


الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری اور ماہر قانون کنور دلشاد نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات پر نااہلی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے معاملے میں آئینی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سوچ سمجھ کر قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے نتیجے میں ان پر توہین عدالت لگ سکتی ہے اور انہیں نااہلی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کا نوٹس، فواد چوہدری کا ردعمل آ گیا

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے الزام تراشی پر وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیئے اور اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈر طلب کیا ہے جب کہ ایوانِ صدر، سینیٹ کمیٹی کی کارروائی اور میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ فریق بنا ہوا ہے، اعظم سواتی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزرا کے خلاف نوٹس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں