ڈیڑھ ماہ بعدکورونا کیسز3ہزارسےکم

کورونا وائرس، مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 988 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ7 ہزار 508 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے جلد چھٹکارا ممکن نہیں، عالمی ادارہ صحت

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863، بلوچستان میں 32 ہزار 591، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 159، خیبرپختونخوا 5 ہزار 270، اسلام آباد 889، گلگت بلتستان 181، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں