ممتاز براڈ کاسٹر عظیم سرور نے دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا

ممتاز براڈ کاسٹر عظیم سرور نے دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا

کراچی: ممتاز براڈ کاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے طویل عرصے تک انہوں نے مختلف پروگرام کیے جو سامعین میں بے پناہ مقبول ہوئے۔

ممتاز سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز نے خاندانی ذرائع سے بتایا ہے کہ عظیم سرور کی عمر 78 سال تھی اور وہ کچھ دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کے لواحقین کے مطابق عظیم سرورکی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد نورگلشن اقبال بلاک 16 میں ادا کی جائے گی۔

معروف براڈ کاسٹر عظیم سرور مرحوم نے 16 سال کی عمر میں بطور اناؤنسر ریڈیو پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ممتاز کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام کا انتقال ہو گیا

عظیم سرور نے 44 سالہ اپنے کیریئر میں بحیثیت پروڈیوسر، پروگرام مینیجر، ڈپٹی کنٹرولر، کمپیئر اور کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دیے۔

عظیم سرور نے ریڈیو پاکستان کے لیے صبح پاکستان ، آواز خزانہ ، رنگ ہی رنگ جیدی کے سنگ اور جیدی کے مہمان جیسے معروف پروگرام ترتیب دیے۔

عظیم سرور نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے کئی معروف ڈرامے بھی تحریرکیے۔ ان کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں آواز کے سائے، خواب آزاد ہیں ، برف اور ہونٹوں کے سراب شامل ہیں۔

بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کر گئے

مرحوم عظیم سرور کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوں نے 1974 میں لاہور میں ہونے والی تاریخی اسلامی سربراہی کانفرنس میں کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دیے تھے۔


متعلقہ خبریں