طالبان مزید 200 امریکیوں کے انخلا پر رضامند


افغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی حکومت قائم ہو چکی ہے، جس سے پہلے طالبان کی جانب سے امریکا کو 31 اگست کی انخلا کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں 31 اگست کے بعد رہ جانے والے غیر ملکیوں کے انخلاء پر طالبان رضا مند ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں رہ جانے والے ان غیر ملکیوں میں 200 امریکی اور دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ انخلا کے لیے امریکی اور دیگر غیر ملکی شہری بذریعہ چارٹر پرواز افغانستان سے نکلیں گے۔

امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان پر امریکیوں و غیر ملکیوں کے اس انخلا کے لیے امریکی نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دباؤ ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حقانی خاندان کو بلیک لسٹ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، طالبان

یاد رہے طالبان نے کچھ روز قبل افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا ہے، نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوند جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ ہوں گے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا تھا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ،سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد  کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

مولوی عبدالحکیم عدالتی امورکودیکھیں گے،ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات  اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں