افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ترجمان طالبان

افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ترجمان طالبان

کابل: ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ افغان شہریوں کو خوراک اور دیگر بنیادی اشیا کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان میں 70 فیصد افراد کو غربت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمسائے اور دیگر ممالک سے انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان میں امن قائم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور افغانستان کی تعمیر نو اولین ترجیح ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ چین سے اچھے تعلقات قائم رکھنا افغان حکومت کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے اور مستقبل میں افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے افغانستان چین اور دیگر پڑوسی ممالک کے درمیان رابطے کا مرکز بن جائے گا جبکہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد مسعود پنجشیر میں موجود ہیں، سابق افغان سفیر کا دعویٰ

افغان ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان کی تعمیرِ نو، معاشی ترقی اور بحالی کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں