اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا قانون چاہتے ہیں جس کا حکومت بھی غلط استعمال نہ کرے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا اتھارٹی بل سے سب کو فائدہ ہو گا جبکہ میڈیا اتھارٹی بل کے فریم ورک پر کام کیا اور میڈیا نمائندو ں میں تقسیم کیا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ میڈیا اتھارٹی بل سے فیک نیوز پر قابو پایا جا سکے گا جبکہ میڈیا ٹریبونلز کے لیے میڈیا نمائندوں سے تجاویز مانگی ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ قانون بنے گا تو سب کو عمل کرنا ہو گا اور ہم ایسا قانون لانا چاہتے ہیں جس کا حکومت بھی غلط استعمال نہ کرے۔ دنیا میں کسی معاملے پر تجزیہ کرنا فیک نیوزنہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی
فیک نیوز کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط فیکٹس اینڈ فیگر سے لوگوں کو گمراہ کرنا فیک نیوز میں آتا ہے۔