برطانیہ کے ایک معروف میگزین ٹائمز آؤٹ نے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق امریکی شہر سان فرانسیسکو دنیا کا بہترین شر قرار پایا ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ٹائم آؤٹ کے مطابق ورلڈز بیسٹ سٹیز انڈیکس کا کہنا ہے کہ بہترین شہروں کی فہرست ترقی پسندی، قبولیت اور پائیداری کے امتزاج کو دیکھ کر مرتب کی گئی ہے۔
شہروں کو درجہ بندی دینے کے لیے دنیا بھر کے سینکڑوں شہریوں نے ٹائم آؤٹ کے سروے میں حصہ لیا۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نیدرلینڈ کا دارالحکومت ایمسٹر ڈیم آتا ہے جسے اس کی خوبصورت و تاریخی سیاحتی مقامات کی بنیاد پر یہ درجہ دیا گیا ہے۔
برطانیہ کا شہر مانچسٹر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں نئے دوست بنانا بہت آسان ہوتا ہے۔
ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ٹائم آؤٹ کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے جہاں پر لوگوں کا ماننا ہے کہ ڈپریشن سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس شہر میں ضرور گھومنا چاہئے۔
پانچویں نمبر پر امریکی شہر نیویارک آتا ہے جہاں 85 فیصد باسیوں کا یہ ماننا ہے کہ حیران کن اور نئی چیزوں ڈھونڈنے میں آسانی رہتی ہے۔
اسپین کا شہر مانٹریال چھٹے، چیک ریپبلک کا شہر پراگ ساتویں، اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب آٹھویں، پرتگالی شہر پورٹو نویں جب کہ جاپان کا دارالحکومت دسویں نمبر پر موجود ہے۔