پنجاب کے بیشتر شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی


لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں آج سے جمعہ تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال ، اٹک ، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ہفتے تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں کئی گھنٹے سے بارش

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں