کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر پتھراؤ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئے

انتخابی مہم کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر پتھر پھینک دیے گئے.

رپورٹ کے مطابق اونٹاریو میں ریلی کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم کے محافظوں کو بھی پتھر لگے۔ جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے بعد  بس میں روانہ ہورہے تھے کہ ان پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پتھر شاید کندھے پر لگے۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

کینیڈا میں الیکشن دو سال بعد ہونے تھے مگر جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد 20 ستمبر کو الیکشن منعقد کیے جائیں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔

جسٹن ٹروڈو ، جن کی لبرل پارٹی نے 2015 میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن 2019 کے الیکشن میں انہوں نے 157 نشستیں جیت کر اتحادی حکومت بنائی تھی ،اب وہ امید کررہے ہیں کہ وہ اس الیکشن میں اکثریت واپس حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ لبرل پارٹی کواکثریت حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ( ہاؤس آف کامنز) کی 338 میں سے 170 نشستوں کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں