اسلام آبادمیں پھر کورونا تیز، ڈاکٹرز اور عملہ ہائی الرٹ


اسلام آباد میں کورونا  کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافے ہونے کے باعث پمز اسپتال میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کوہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ترجمان پمز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سات مریض جان کی بازی ہارگئے،150مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ
11مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پمزاسپتال میں کورونا بیڈزکی استعدادکوبڑھا دیاگیا ہے،ایمرجنسی میں صرف کورونا سرٹیفکیٹ والےافراد رک سکیں گے۔

خیال رہے کہ 4 سے 12 ستمبر تک وفاقی دارالحکومت میں  تعلیمی ادارے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پربند ہے۔

ان ڈور اور آؤٹ ڈور تمام تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد ہے اور شادی بیاہ کی تقاریب کو 300 افراد کی تعداد سے مشروط کردیا ہے۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ شادی بیاہ کی تقاریب کا انعقاد صرف آؤٹ ڈور کیا جا سکے گا


متعلقہ خبریں