قائرہ: مصر میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار 8 غیر ملکیوں سمیت دو مقامی افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ جن افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
منشیات تیار کرنے والے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جنرل باجوہ
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2019 میں مصری حکام نے بحیرہ احمر سے لائی جانے والی تقریباً ڈھائی ارب پاؤنڈز ( 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کے مساوی ) مالیت کی منشیات ضبط کی تھی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس الزام میں 7 پاکستانیوں، دو مصریوں اورایک ایرانی شہری کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔
خاتون کے جوتوں سے 61 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات میں تقریباً 100 کلو گرام (220 پاؤنڈز) کرسٹل میتھا مفیٹا مائن بھی شامل تھی۔
مصری حکام نے اس حوالے مؤقف اختیار کیا تھا کہ منشیات کو شمپنٹ کے مقام کی تفصیلات بتائے بنا بحری جہاز کے خفیہ اسٹورز میں چھپایا گیا تھا۔
بھارت: 50 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط
مصر میں مجرموں کو پھانسی کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔ ملکی آئین و قانون کے تحت عدالتی فیصلے کے خلاف دو ماہ کے اندر اپیل کی جا سکتی ہے۔