پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی کو سیاسی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا مشروہ دے دیا۔
اداکاریاسر حیسن نے شرمیلہ فاروقی کی جانب سے کیے گئے تبصروں کے جواب میں کہا کہ بطور سیاستدان آپ اپنے کردار پر توجہ دیں اور ملکی معیشت کو خوشحال کریں۔
اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر شرمیلا فاروقی کو کہا کہ ’’بھئی پیار سے بھی مسئلہ ہے، تعریف سی بھی مسئلہ ہے، فخر محسوس کرنے سے بھی مسئلہ ہے۔ سیاست کر کے ملک کو برباد کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اداکار کی اہلیہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی جس میں یاسر حسین کو اپنے بیٹے کبیر حسین کے کپڑے تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں یاسرپر فخر ہے کہ وہ میری مدد کر رہے ہیں۔
انسٹاگرام پوسٹ پر شرمیلا فاروقی نے کمنٹ کیا کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے لیکن اس پر فخر کرنے کی کوئی بات نہیں یہ کوئی خاص بات نہیں، تمام اچھے باپ اپنے بچوں کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ میرا شوہر بھی اپنے بیٹے کا خیال رکھتا ہے جب میں کام پر ہوں یا بیمار ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور میزبان و اداکار یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ جس پر ان کے مداحوں نے مبارک باد دی تھی۔