روم: اٹلی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
اٹلی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں ریسلر انعام بٹ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ ریسلر انعام بٹ چوتھی بار بیچ ریسلنگ کے ورلڈ چیمپئن بن گئے۔
ریسلر انعام بٹ نے فائنل میں یوکرائن کے ریسلر کو 0-3 سے شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو 0-3 سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل اطالوی ساحل سمندر پر ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں انعام بٹ کا مقابلہ ترکش حریف سے ہوا تھا، جس میں انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان کو ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹ سے شکست دی تھی۔
Thanks to almighty ALLAH
I won quarter final and qualify for the Semi final against Romanian wrestler Romania Mihai Nicolae Palaghia . Apne Duaon MN yad rakhin. @SportsBoardPak @Sports_BoardPB @RaiTaimoorPTI @asifzamanpsb @NOCPakistan pic.twitter.com/lRUz1HYUUI— Inam Butt (@InamTheWrestler) September 4, 2021
ورلڈ بیچ ریسلنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ریسلر انعام بٹ کے گھر جشن کا سماں رہا اور فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ قومی ہیرو کی جیت پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ فخر ہے انعام بٹ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت حیدر علی اور انعام بٹ کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کرے۔ ارشد ندیم اور طلحہ طالب پر بھی قوم کو فخر ہے۔